جئے پور 7/ڈسمبر (ایس او نیوز/ایجنسی ) لو جہاد اور گئو ہتھیا جیسے مسئلے سیاستدانوں کے لئے ووٹ جمع کرنے سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے، لیکن عام آدمی اب ان موضوعات کو لے کر سخت پریشان ہے. بدھ کو راجستھان کے راج سمند میں ایک واقعے کے بعد کشیدگی پھیل گئی بعد میں سڑکوں پر پولس کی بھاری فورس جمع ہوگئی۔اب تازہ واقعے کو لے کر سبھوں کی زباں پر یہی واقعہ سناجارہاہے۔
دراصل، راجسامند شہر میں بدھ کے روز پولیس کو خبر موصول ہوئی کہ ایک شخص کی آدھ جلی لاش پائی گئی ہے. بتایا گیا ہے کہ اُسی وقت سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو گیا. جس میں دیکھا گیا ہے کہ شمبو لعل ریگر نامی ایک شخص کسی شخص کو بے رحمی کے ساتھ دھاردار ہتھیار سے مار رہا ہے.
یہی نہیں اُسے مارنے کے بعد اُس کی لاش پر پٹرول چھڑک کر اُسے آگ لگادیتا ہے۔ اس پورے واقعے کی وڈیو کلپ ایک دوسرا شخص بناتا ہے، پھر ملزم شمبھولال لو جہاد کرنے والوں کے خلاف زہر اُگلتے ہوئے ایک بھاشن دیتا ہے۔ وڈیو میں ملزم اپنی بہن کی بے عزتی کا بدلہ لینے کی بات بھی کررہا ہے۔